صومالی میں خشک سالی عروج پر پہنچ گئی، 26افرادہلاک

جانوروں کی بڑی تعداد بھی ہلاک،فصلوں کی پیدوار کم ہونے سے 62لاکھ افراد خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں

منگل 21 مارچ 2017 13:25

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) صومالیہ کے جنوبی حصے جٴْوبالینڈ میں دو دنوں سے بھی کم وقت کے دوران کم از کم 26 افراد بھوک کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالیہ سمیت خطے کے دیگر ممالک شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔

(جاری ہے)

اسی باعث جانوروں کی ایک بڑی تعداد بھی ہلاک ہو چکی ہے جبکہ فصلوں کی پیدوار کم ہونے کے سبب 6.2 ملین افراد خوراک کی شدد کمی کا شکار ہیں۔ یہ تعداد ملک کی کٴْل آبادی کا قریب نصف بنتی ہے۔ جٴْوبالینڈ میں خشک سالی سے شدید متاثر ہونے والے افراد دارالحکومت موغادیشو کا رٴْخ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :