صومالیہ میں بھوک نے 26افراد کو مار ڈالا

ملک میں شدید خشک سالی کے باعث جانوروں کی بڑی تعداد بھی ہلاک

منگل 21 مارچ 2017 13:20

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) صومالیہ میں دو دنوں سے بھی کم وقت کے دوران کم از کم 26 افراد بھوک کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے جنوبی حصے جوبالینڈ میں دو دنوں سے بھی کم وقت کے دوران کم از کم 26 افراد بھوک کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صومالیہ سمیت خطے کے دیگر ممالک شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔ اسی باعث جانوروں کی ایک بڑی تعداد بھی ہلاک ہو چکی ہے جبکہ فصلوں کی پیدوار کم ہونے کے سبب 6.2 ملین افراد خوراک کی شدد کمی کا شکار ہیں۔ یہ تعداد ملک کی کل آبادی کا قریب نصف بنتی ہے۔ جوبالینڈ میں خشک سالی سے شدید متاثر ہونے والے افراد دارالحکومت موغادیشو کا رخ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :