متحدہ عرب امارات میں معروف سرگرم کارکن گرفتار،ایمنسٹی انٹرنیشنل کافوری رہائی کا مطالبہ

منگل 21 مارچ 2017 13:20

ابو ظبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) متحدہ عرب امارات کے ایک معروف سرگرم کارکن کو سیکورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرلیا،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سرگرم کارکن کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حقوق انسانی کے گروپوں کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایک معروف سرگرم کارکن کے اپارٹمنٹ کی تفصیلی تلاشی لی گئی، جس کے بعد انھیں زیر حراست لیا گیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ احمد منصور کو پیر کے روز اجمان کی امارات میں حراست میں لیا گیا، جس سے ایک رات قبل 12 سکیورٹی اہل کاروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ انھوں نے منصور کے الیکٹرونک آلات اپنے قبضے میں لیے اور ان کی بیوی کو یہ نہیں بتایا کہ انھیں کہاں لے جایا جا رہا ہے۔انسانی حقوق کے متعدد گروپوں نے، جن میں ایمنسٹی شامل ہے، ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

منصور کو گذشتہ سال مارٹن انلس کا مشہور ایوارڈ عطا کیا گیا تھا، جنھوں نے بلا جواز گرفتاریوں، اذیت ناک واقعات پر تشویش اور متحدہ عرب امارات میں عدالت کی آزادی کے معاملات پر توجہ مبذول کرائی تھی۔ انھوں نے شیخوں کی حکمرانی والے ملک میں آزادی صحافت اور جمہوری آزادی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ 2011میں انھیں قید کیا گیا، جس سے قبل انھیں حکام کی بے عزتی کے الزام پر سزا ہوچکی ہے اور ان پر بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :