ْروس نے امریکہ کو 14اپریل کو ماسکو میں ہونے والے افغان مذاکرات میں شرکت کی دعوت دیدی

منگل 21 مارچ 2017 13:20

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) روس نے 14 اپریل کو ماسکو میں افغانستان کے موضوع پر ہونے والے مذاکرات میں امریکہ کو بھی مدعو کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے 14 اپریل کو ماسکو میں افغانستان کے موضوع پر ہونے والے مذاکرات میں امریکہ کو بھی مدعو کیا ہے ۔ صدر ولادیمر پوتن کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زامر قبولوف نے پریس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ماہ فروری میں افغانستان کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں تمام علاقائی ممالک نے شرکت کی تھی ۔

14 اپریل کو اسی موضوع پر ہونے والے اجلاس میں وسطی ایشیا کے 5 ممالک اور امریکہ کے نمائندوں کو دعوت دی گئی ہے ۔ امریکہ سے ہماری اس دعوت کا فی الحال کو ئی جواب نہیں ملا ہے ۔ انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ طالبان اس اجلاس میں شریک نہیں ہونگے کیونکہ ان مذاکرات میں حکومتی نمائندے شرکت کر رہے ہیں اور طالبان تحریک کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن مذاکرات میں حکومت افغانستان اور طالبا ن کے درمیان قومی مصالحت کو تیز تر کرنے کے لیے کوششوں میں رابطہ قائم کرنے کے موضوع کا جائزہ لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

15 فروری میں ماسکو میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان ،روس ،چین، ایران ،ہندوستان اور افغانستان کے حکام نے شرکت کی تھی لیکن 14 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں 12 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :