Live Updates

آئندہ الیکشن میں شیخ رشید کا عمران خان سے زیادہ سیٹیں مانگنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 مارچ 2017 12:50

آئندہ الیکشن میں شیخ رشید کا عمران خان سے زیادہ سیٹیں مانگنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2017ء) : عوامی مسلم لیگ کے سبراہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے پوری وقت کے ساتھ سپریم کورٹ میں پانامہ کا کیس لڑا ہے۔ ہمیں سپریم کورٹ سے آنے والے پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ پانامہ کیس کی شکل میں سپریم کورٹ سےکرپشن کا تابوت نکلے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم کے عہدے کے لیے اُمیدوار نہیں ہیں ہم تو محض غریب عوام کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے اعلان کیا کہ مختلف جماعتوں سے اتحاد کی بات ہوئی ہے لیکن ہم آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔ اور آئندہ عام انتخابات میں عمران خان سے زیادہ حلقوں میں سیٹ مانگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کرپشن سے نجات چاہتی ہے۔ ہم سپریم کورٹ سے پانامہ لیکس کا فیصلہ آنے کے بعد بھرپور مہم چلائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ تصادم کی باتوں سے گریز کرنا چاہئیے۔ حکومت لال حویلی سے اتنی خوفزدہ ہے کہ تین عدالتوں میں کیس کر دیا۔ اگر وزیر اعظم کہیں تو میں لال حویلی انہیں تحفے میں دے دیتا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات