Live Updates

ارشد شریف نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کی کرپشن نے نقاب کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 مارچ 2017 12:38

ارشد شریف نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کی کرپشن نے نقاب کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2017ء) :نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر پرسن اور تجزیہ نگار ارشد شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف اور ان کے خاندان کی کرپشن کو بے نقاب کر دیا ۔ ارشد شریف نے بتایا کہ شریف خاندان نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے نیشنل بنک سے ملوں کے لیے قرضہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان شوگر مل کے لیے پانچ سو ملین روپے کا قرض 2016میں لیا گیا۔

نیشنل بنک کا خط وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے نام ہے۔حمزہ شہباز کو رمضان شوگر مل کا چیف ایگزیکٹو آفیسر لکھا گیا ۔ جبکہ قرض لینے کے لیے حمزہ شہباز اور نصرت شہباز کی ذاتی گارنٹی بھی دی گئی۔ انہوں نے کہا ک حمزہ شہباز ایک ایم این اے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور نصرت شہباز وزیر اعلٰی پنجاب کی اہلیہ ہیں۔

(جاری ہے)

رمضان شوگر مل نے پہلے ہی مختلف بنکوں سے قرضہ لے رکھا تھا۔ نئے قرض کے لیے شرط تھی کہ پرانا چارج ختم کیا جائے۔لیکن پرانا چارج ختم کیے بغیر ہی قرضہ جاری کر دیا گیا۔ ارشد شریف کا کہنا تھا کہ ذاتی گارنٹی دینے والے ایک ڈائریکٹر کے دستخط بھی مبینہ طور پر جعلی تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک ڈائریکٹر کے دستخط بنک میں موجود شناختی کارڈ سے نہیں ملتے تھے۔

شریف خاندان نے عبد اللہ شوگر ملز کے لیے 1162ملین روپے کاقرضہ نیشنل بنک سے ری شیڈول کروایا گیا۔مزید برآں شہباز شریف کی بیٹی اور ان کے داماد بھی نیشنل بنک سے قرضہ لے چکے ہیں،یہ قرضہ علی اینڈ کمپنی اور علی اینڈ فاطمی ڈویلپرز کے نام سے لیا گیا۔علی اینڈ کمپنی نے 150ملین روپے کا قرض حاصل کیا۔ قرضہ لیتے وقت گروپ کی دوسری کمپنیوں سے متعلق بنک کو نہیں بتایا گیا۔ارشد شریف نے شہباز شریف کے خاندان کی کرپشن سے متعلق مزید کیا حقائق اور ثبوت پیش کیے ۔ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :