بھارت چین کیساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانے سے باز رہے

دلائی لاما کو بھارتی کنونشن میں دعوت دینے کی شدید مخالفت کرتے ہیں نئی دہلی کو چین کے اہم مفادات کا احترام کرنا چاہئے ، ترجمان وزارت خارجہ

منگل 21 مارچ 2017 12:51

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) چین نے بھارت کی طرف سے دلائی لاما کو بین الاقوامی بدھ مت کنونشن میں شرکت کی دعوت دینے کی شدید مخالفت کی ہے اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے انتہائی اہم مفادات کے احترام کرے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید نقصان پہنچانے سے باز رہے ، دلائی لاما نے بھارتی وزیر ثقافت و سیاحت مہیش شرما کے ہمراہ اس کنونشن کا افتتاح کیا تھا جو 17سے 19مارچ تک بھارتی وزارت ثقافت کے تحت منعقد کیا گیا،اس موقع پر دلائی لاما نے خطاب بھی کیا تھا ۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے ایک پریس بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اس سلسلے میں زبردست بے اطمینانی کا اظہار کرتا ہے اور بھارت کی طرف سے دلائی لاما کو دعوت دینے کی شدید مخالفت کرتا ہے ۔انہوں نے بھارت پر زور دیا ہے کہ دلائی لاما کی چین مخالف علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں کو واضح طورپر سمجھے اور چین کے حساس مفادات کا احترام کرے اور ایسی کسی بھی کارروائی سے باز رہے جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید نقصان پہنچے ۔

متعلقہ عنوان :