ایران میں اچانک بلند سونامی لہر ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک،17زخمی ،5لاپتہ

منگل 21 مارچ 2017 12:47

ایران میں اچانک بلند سونامی لہر ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک،17زخمی ،5لاپتہ
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) ایران کے جنوبی علاقے میں ساحل سے اچانک بلند سونامی لہر ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور17 زخمی ہوگئے جبکہ 5 افراد لا پتہ ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ا یران کے جنوبی علاقے میں ساحل سے اچانک بلند سونامی لہر ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک اور17 زخمی ہوگئے ۔بتایا جاتا ہے کہ طاقتور سونامی کی لہر گزشتہ صبح جنوبی ایران میںدیار کے ساحلی علاقے سے ٹکرائی ، جس کے بعد شدید بارش اور تیز ہواوں نے سمندر میں صورتحال کو اور خراب کیا۔بلند لہروں کے باعث سمندری پانی رہائشی علاقے میں داخل ہو گیا،سڑکیں اور مکانات زیر آب گئے، ریسکیو اہلکاروں نے دس افراد کو ڈوبنے سے بچالیا۔

متعلقہ عنوان :