شام میں کرد فورسز اور روسی فوج کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ

دونوں فوجیں شام میں دہشت گردی کے خلاف مل کرکارروائیاں کریں گی،ترجمان کرد فورسز

منگل 21 مارچ 2017 12:45

شام میں کرد فورسز اور روسی فوج کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) شام میں کردوں کی حمایت یافتہ ’حمایی الشعب یونٹس‘ اور روسی فوج کے درمیان باہمی تعاون کا ایک نیا معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں فورسز شام میں دہشت گردی کے خلاف مل کرکارروائیاں کریں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ روسی فوج کرد فورسز کو جدید عسکری تربیت بھی فراہم کرے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق کرد فورسز کے ترجمان ریدور خلیل نے ایک بیان میں بتایا کہ ہمارے اور روسی فوج کے درمیان طے پائے معاہدے میں جدید عسکری تربیت کا حصول بھی شامل ہے۔

روسی فوج کرد جنگجوؤں کو جدید ترین ہتھیاروں کے چلانے کی تربیت فراہم کرے گی۔حماییالشعب یونٹس کا کہنا تھا کہ تنظیم اپنے عسکری کارکنوں کی تعداد میں دو گنا اضافے کے بعد ان کی تعداد ایک لاکھ تک کرنے کرے گی۔

(جاری ہے)

تاکہ خود مختار کرد مملکت کے قیام کے لیے موثر اقدامات کیے جاسکیں۔ دوسری جانب ترکی نے کرد فورسز اور روس کے درمیان معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ریدور خلیل کا کہنا تھا کہ حمایی الشعب یونٹس کو امریکا کی طرف سے بھی بھرپور معاون حاصل ہے اوران کی تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں موثر اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2016ء کے آخر تک حمایی الشعب کے جنگجوؤں کی تعداد 60 ہزار تھی جن میں خواتین کے یونٹ بھی شامل تھے۔ رواں سال کے آغاز میں 30 جنگجوؤں پر مشتمل 10 یونٹ تشکیل دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :