الیکشن کمیشن کو چار اراکین صوبائی اسمبلیوں کی جانب سی گوشواروں کی تفصیلات موصول نہیں ہوئیں، رکنیت تاحال معطل

منگل 21 مارچ 2017 12:42

الیکشن کمیشن کو چار اراکین صوبائی اسمبلیوں کی جانب سی گوشواروں کی تفصیلات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) الیکشن کمیشن کو چار اراکین صوبائی اسمبلیوں کی جانب سے گوشواروں کی تفصیلات ابھی تک موصول نہیں ہوئیں اور ان کی رکنیت تاحال معطل ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سے سابق صدر پاکستان سردار محمد فاروق خان لغاری کے فرزند سردار محمد جمال خان لغاری جو پی پی 245 سے ممبر صوبائی اسمبلی ہیں، انہوں نے تاحال اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہیں کرائے جس کی وجہ سے ان کی رکنیت تاحال معطل ہے۔

اس کے علاوہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 105 سے رکن خالد بن ولایت اور پی ایس 111 سے محمد کامران جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر ممبر بلقیس مختار کی رکنیت بھی گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے تاحال معطل ہے۔

متعلقہ عنوان :