الیکشن کمیشن میں مختلف کیسوں کی سماعت ملتوی

منگل 21 مارچ 2017 12:42

الیکشن کمیشن میں مختلف کیسوں کی سماعت ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) الیکشن کمیشن میں منگل کو ہونے والے مختلف کیسوں کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق منگل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ملک محمد اقبال چنڑ کے خلاف عبدالمجید ملک کی درخواست کی سماعت ہونی تھی جبکہ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کے حوالے سے بھی مختلف مقدمات زیر سماعت تھے تاہم ان کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔