فلسطینی صدر کی مصری ہم منصب سے ملاقات،مسئلہ فلسطین کے حل پرتفصیلی تبا دلہ خیال
عرب امن روڈمیپ تنازع فلسطین کے حل کی ’اساس‘ ہی:مصر ی صدر
منگل 21 مارچ 2017 12:42
(جاری ہے)
مسئلہ فلسطین کے حوالے سے مصری قیادت اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور قاہرہ حکومت کی خارجہ پالیسی میں مسئلہ فلسطین کے حل کو اولین ترجیح حاصل ہے مصر تنازع فلسطین کو عرب ممالک کا محوری مسئلہ قرار دیتا ہے۔
قاہرہ کی طرف سے خطے میں دیر پا قیام امن کے لیے تنازع فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے کہ اسرائیل سنہ 1967ئ کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں کوخالی کرتے ہوئے مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کے دارالحکومت کے طور پر قبول کرے۔ مصری حکومت نے اسی اساس پر مسئلہ فلسطین کے حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ عرب ممالک کی طرف سے تنازع فلسطین کے حل کے لیے پیش کردہ امن فارمولہ تنازع جامع اور منصفانہ حل کا ضامن بن سکتا ہے۔فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان کا کہنا ہیکہ صدر محمود عباس نے السیسی سے ملاقات کے دوران مصری حکومت کی طرف سے مسئلہ فلسطین کے حل کرنے کا مطالبہ کرنے اور مظلوم فلسطینی قوم کا ساتھ دینے پر مصری حکومت اور قوم کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مصر ی صدر نے یقین دلایا کہ وہ آئندہ ماہ اپریل کو دورہ امریکا کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیدوران بھی مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیں گے۔ دونوں راہنماؤں نے امریکا کی نئی حکومت کے ساتھ رابطے بڑھانے کی ضرورت سے بھی اتفاق کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.