سیالکوٹ سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی مسا فر پرواز بال بال حادثے سے بچ گئی

منگل 21 مارچ 2017 12:42

سیالکوٹ سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی مسا فر پرواز بال بال حادثے سے بچ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) سیالکوٹ سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی مسا فر پرواز بال بال حادثے سے بچ گئی ۔ پائلٹ نے فنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرا دی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پی آئی اے کی سیالکوٹ سے جدہ جانے والی بال بال بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی ۔ طیارے کے پائلٹ نے ایئرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرا دی ۔ طیارے میں ہوا کا پریشر زیادہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز اپنا بیلنس کھو سکتا تھا ۔ لیکن پائلٹ نے فوری طور پر بہتر فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو فوری طور پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرا دی ۔

متعلقہ عنوان :