جنگی جرائم کے الزام میں شام کے 4 فوجی افسر ان پریورپی پابندیاں عائد

منگل 21 مارچ 2017 12:36

جنگی جرائم کے الزام میں شام کے 4 فوجی افسر ان پریورپی پابندیاں عائد
برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) اقوام متحدہ میں شامی عہدیداروں پر شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور جنگی جرائم کے الزام میں روس اور چین کی جانب سے پابندیوں کی مخالفت کے بعد یورپی یونین نے شام کے گرد معاشی گھیرا تنگ کرنا شروع کیا دیا ہے۔ یورپی یونین نے بشارالاسد حکومت کے 4 فوجی عہدیداروں کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے جرم میں بلیک لسٹ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کی جانب سے شام کے سینئر عسکری عہدیداروں کے خلاف یہ اقدام اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ ہے۔ شامی فوج پر گذشتہ کئی سالوں سے شہریوں کے خلاف کلورین گیس استعمال کرنے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔یورپی یونین کی جانب سے شام کی کیمیائی اسلحہ ساز کمپنیوں کو بھی بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یونین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلیک لسٹ کیے گئے افسران کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ تاہم انہیں یورپی یونین کے کسی بھی ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی وہ کسی یورپی ملک کے بنک کے ساتھ مالی لین دین کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :