میر واعظ عمر فاروق ، دیگر حریت قائدین کی مسلسل نظربندی ، سیاسی اور مذہبی سرگرمیوں پر پابندی کی مذمت

منگل 21 مارچ 2017 12:35

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم فورم نے میر واعظ عمرفاروق اور دیگر حریت رہنمائوںکی مسلسل نظربندی اور ان کی سیاسی،سماجی اور مذہبی سرگرمیوں پر عائد پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت قیادت کے خلاف جارحانہ پالیسی اختیار کر رکھی ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ میر واعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنمائوں کی مسلسل گھروں میں نظربندی سے بھارت اور اس کی کٹھ پتلی انتظامیہ کے نام نہاد جمہوریت او راظہاررائے کی آزادی کے دعوے جھوٹے ثابت ہو گئے ہیں۔ انہوںنے واضح کیاکہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے حریت قیادت کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

ادھرحریت رہنمائوں پروفیسر عبدالغنی بٹ، محمد مصدق عادل، مختار احمد وازہ ، ایڈوکیٹ عبدالمجید بانڈے اور عبدالمجید وانی نے سرینگر کے علاقے نشاط جاکر حریت رہنماء سید فیض نقشبندی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند ی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔خلیل محمد خلیل ، غلام نبی نجار، اور دیگر کارکنوںپر مشتمل ایک اور وفد نے واڈورہ سوپور جاکر حریت کارکن غلام محمد پنڈت کے والد کے انتقال پر سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :