کراچی کے سفاری پارک میں رینجرز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

منگل 21 مارچ 2017 12:00

کراچی کے سفاری پارک میں رینجرز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) رینجرز نے کارروائی کے دوران کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سفاری پارک سے متصل ایڈوینچر پارک میں چھپایا گیا بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

رینجرز نے خفیہ اطلاع پر یونی ورسٹی روڈ پر سفاری پارک سے متصل گو ایش ایڈوینچر پارک میں کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں چھپایا گیا جدید اسلحہ برآمد کرلیا، رینجرز اہلکار تالے کاٹ کر سفاری پارک میں داخل ہوئے، پارک کے اندر گوایش ایڈوانچر پارک کے ٹکٹ کاؤنٹر کے کمرے میں بوریاں پڑی ہوئی تھی جب ان بوریوں کو کھول کر دیکھا تو اس میں سے بڑی تعداد میں اسلحہ تھا جس میں اے کے 47، دستی بم، ٹی ٹی ، بارودی مواد سمیت بھاری تعداد میں گولیوں کے ڈبے موجود تھے۔

رینجرز نے پارک سے متعدد افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا جب کہ رینجرز کی مختلف ٹیمیوں نے پارک کے اصل مالک اور ٹکٹ کی خریدوفروخت والے کاؤنٹر میں موجود افراد کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرنا شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :