پاکستان گذشتہ ساڑھے تین سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے،مریم اورنگزیب

منگل 21 مارچ 2017 12:00

پاکستان گذشتہ ساڑھے تین سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے،مریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان گذشتہ ساڑھے تین سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے،حکومت کی کامیابیوں اور سی پیک سے دنیا خوفزدہ ہے،آج ہم قائداعظم اور علامہ اقبال کے وژن کو پورا ہوتا دیکھ رہے ہیں،اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں،پاکستان کی آزادی کے 70سال مکمل ہونے پر پورا سال آزادی کی تقریبات منائی جائیں گی۔

منگل کو اسلام آباد میں یوم پاکستان کے حوالے سے تصویری نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نمائش کا مقصد طلبہ اور سفارتکاروں کو پاکستان کے سفر کے بارے میں آگاہ کرنا ہے،نمائش میں خواتین کے جمہوریت میں کردار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسا مستحکم پاکستان چاہتے ہیں جہاں پر صحت اور تعلیم کی تمام سہولتیں میسر ہوں گی،پاکستان کی آزادی کے 70سال مکمل ہوگئے ہیں،70سال مکمل ہونے پر پورا سال آزادی کی تقریبات منائی جائیں گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج ہم قائداعظم اور علامہ اقبال کے وژن کو پورا ہوتا دیکھ رہے ہیں،پاکستان گذشتہ ساڑھے تین سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے،حکومت کی کامیابیوں اور سی پیک سے دنیا خوفزدہ ہے،اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اپنی منزل کی جانب گامزن ہی