سرحدوں کے قریب نیٹو کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے محاذآرائی کا خطرہ بڑھ گیا ہے، روس

منگل 21 مارچ 2017 11:15

سرحدوں کے قریب نیٹو کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے محاذآرائی کا خطرہ بڑھ ..
روس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) روس نے کہا ہے کہ اس کی سرحدوں کے قریب نیٹو کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے جنگ و محاذآرائی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق نیٹو میں روس کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ روس کی سرحدوں کے قریب نیٹو کی سرگرمیوں سے ایسے حالات پیدا ہو گئے ہیں کے جن کے نتیجے میں ہتھیاروں کی دوڑ کے آغاز اور جنگ کا خطرہ بہت بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ نیٹو کی جانب سے روس کی سرحدوں کے قریب فوجی سرگرمیوں منجملہ فوجی مشقوں سے نئے حقائق اور سرد جنگ کی تاریخ کی نشاندہی ہوتی ہے اور نتیجے میں ہتھیاروں کی دوڑ اور محاذ آرائی کی ایسی صورت حال پیدا ہو جائے گی کہ جس کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔انھوں نے مختلف مغربی ملکوں میں نیٹو کے ہتھیاروں کے گوداموں اور بالٹک کے مختلف ملکوں میں ایئربیس کی تعداد میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس نے سیاسی اور فوجی نقطہ نظرسے ان تمام اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :