ناروے دنیا کا سب سے خوش ملک، پاکستان 80 اور بھارت 122ویں نمبر پر ہے

منگل 21 مارچ 2017 01:51

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) اقوام متحدہ کی ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ناروے کو دنیا کا سب سے زیادہ خوش ملک قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں پاکستان کا 80واں نمبر جبکہ بھارت 122ویں نمبر پر ہے۔ فہرست کے مطابق ناروے، ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئٹزرلینڈ اور فن لینڈ بالترتیب دنیا کے پانچ سب سے خوش و خرم ملک ہیں۔ امریکہ 16ویں اور برطانیہ 19ویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :