دنیا کے سب سے بڑے مرغے کو دیکھ کر سب حیران

Ameen Akbar امین اکبر پیر 20 مارچ 2017 23:50

دنیا کے سب سے بڑے مرغے کو دیکھ کر سب حیران
انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو کلپ میں ایک بہت بڑے  براہمن نسل مرغے کو دکھایا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مرغا ہے۔ مرغا  اتنا بڑا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین اسے کاسٹیوم پہنا ہوا انسان قرار دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)


ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ مرغا ڈربے کے ایک چھوٹے سے سوراخ سے نکلتا ہےا ور سیڑھیاں اترتا ہوا باہر صحن میں آ  جاتا ہے۔
صحن میں یہ مرغا ایک بار پر پھیلا کر کھڑا ہوتا ہے تو کتے کے برابر لگتا ہے۔ اس کے بعد یہ صحن میں ایسے گھومتا ہے جیسے صحن کا بادشاہ ہو۔
بہت سے انٹرنیٹ صارفین شک کر رہے ہیں کہ  یہ مرغا اصل میں کوئی انسان ہے ، جس نے مرغے کا کاسٹیوم پہنا ہوا ہے۔
یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کلپ کہاں فلمایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :