ہانگ کانگ کی عمارتوں کے بیچ خالی جگہ کیوں ہوتی ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر پیر 20 مارچ 2017 23:50

ہانگ کانگ کی عمارتوں  کے بیچ  خالی جگہ کیوں ہوتی ہے؟
ہانگ کانگ کی بلند و بالا عمارتوں میں خالی جگہ چھوڑی جاتی ہے۔ اصل میں چینی اصول فینگ شوئی  کو مدنظر رکھتے ہوئے ہانگ کانگ کی ساری عمارتوں میں اس طرح خالی جگہ چھوڑی جاتی ہے۔
فینگ شوئی (معنی: ہوا اور پانی) جمالیات کا ایک قدیم چینی طریقہ کار ہے جس کے بارے میں لوگوں کا یقین ہے کہ اس میں جنت اور زمین (جغرافیہ) دونوں کے قوانین استعمال ہوتے ہیں اور اس کے ذریعہ مثبت چی (qi) حاصل کر کے کسی کی زندگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

اس فن کا اصل نام کان یو (لغوی معنی: جنت اور زمین کا تاؤ) ہے۔

(جاری ہے)

لفظ فینگ شوئی کا انگریزی میں لفظی ترجمہ "ہوا پانی" ہے۔ یہ ایک ثقافتی شارٹ ہینڈ ہے جسے ایک معدوم کتاب کلاسک آف بریل سے اخذ کیا گیا ہے۔
ہانگ کانگ کی ان عمارتوں میں ڈریگن   کے گزرنے کےلیے خالی جگہ بنائی جاتی ہے۔کہا جاتا ہےکہ عمارتوں میں فینگ شوئی  یعنی خالی جگہ نہ بنانے سے ڈریگن کا راستہ بند ہو جاتا ہے، جو بدقسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔اسی وجہ سے بنک آف چائنا ٹاور کے خراب فینگ شوئی کو ارد گرد کی کمپنیوں کے نقصان وجہ سمجھا جاتا ہے۔ ہانگ کانگ کے کاروباری ادارے عمارتیں بناتے ہوئے فینگ شوئی کے بارے میں مشورہ کرنے کے لیے خصوصی فنڈز رکھتے ہیں۔