جنوبی سوڈان کے مسافر طیارے کی کریش لینڈنگ ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،18افراد زخمی

پیر 20 مارچ 2017 23:40

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) جنوبی سوڈان کی قومی ائیر لائن کا مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کا شکار ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ،حادثے کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابقجنوبی سوڈان کی قومی ائیر لائن کا مسافر طیارہ اس وقت کریش لینڈنگ کا شکار ہوگیا جب وہ جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جبہ سے وائو آرہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہطیارے میں 44افراد سوار تھے ۔خوش قسمتی سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 18افرا د زخمی ہوگئے جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔وائو نامی قصبہ ملک کے جنوب مغرب میں واقعہ ہے اور یہی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ زمین سے ٹکرا گیا، حادثے میں کسی ہلاکت کی اطلاع تو ابتک موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :