دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان غیر معمولی کوششیں کررہا ہے ،تیونس

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے لائحہ عمل سے بہت کچھ سیکھا ہے ،دہشت گرد کا کوئی ملک اور قومیت نہیں ہوتی ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت ،پاکستان میں تیونس کے سفیر عادل العربی کی گفتگو

پیر 20 مارچ 2017 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) پاکستان میں تیونس کے سفیر عادل العربی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان غیر معمولی کوششیں کررہا ہے ،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے لائحہ عمل سے بہت کچھ سیکھا ہے ،دہشت گرد کا کوئی ملک اور قومیت نہیں ہوتی ۔

(جاری ہے)

پیر کو تیوس کے 61ویں قومی دن پر تیونس کے سفیر عادل العربی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیونس دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان غیر معمولی کوششیں کررہا ہے ،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے لائحہ عمل سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی ملک اور قومیت نہیں ہوتی ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :