ائٓوٹ آف ٹرن پروموشن کیس سپریم کورٹ نے ترقی پانے والے پنجاب پولیس کی8 افسران کا سروس پروفائل طلب کرلیا، مزید سماعت 27 مارچ تک ملتوی

پیر 20 مارچ 2017 23:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) سپریم کورٹ نے ائٓوٹ آف ٹرن پروموشن کیس میں ترقی پانے والے پنجاب پولیس کی8 افسران کا سروس پروفائل طلب کر تے ہوئے مزید سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی ہے ، پیرکوجسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پرمتاثرہ افسران کے وکیل خواجہ حارث نے پیش ہوکرکہا کہ صوبائی حکومت نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے آٹھوں افسران کی آئوٹ آف ٹرن پروموشن واپس لے لی ہے، جس کے بعد ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پولیس افسران محمد عمر ورک،رانا شاہد پرویز،اویس ملک اور اعجاز شفیع کی ترقی کا از سرنو جائزہ لینے کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

بعدازاں عدالت نے پولیس افسران کا سروس پروفائل ریکارڈ اورپولیس افسران کو دی جانے والی ترقیوں کے احکامات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی عدالت میں پیش ہوں ۔