سرکاری ہسپتالوں میں غریب افراد کے مفت علاج پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے‘ فاروق احمد خان

پیر 20 مارچ 2017 23:10

ڈی جی خان ۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازیخان ڈویژن فاروق احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں غریب افراد کے مفت علاج پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے‘ ڈویژن بھر کے سوشل میڈیکل آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میںمحکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔

انہوںنے یہ بات سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں ڈویژن بھر کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈویژن بھر میں پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کو فعال کیا جائے‘ مخیر حضرات کے تعاون سے مریضوں کو الٹراساؤنڈ ، ایکسرے سمیت دیگر جدید سہولیات اور ضروری ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فارو ق احمد نے کہاکہ وہ ڈویژن بھر کے میڈیکل پراجیکٹس کا اچانک معائنہ کریں گے‘ ریکارڈ مرتب کرنے کے ساتھ سا تھ مستفید ہونے والے مریضوں کا باقاعدہ اندراج کیا جائے۔ اجلاس میں لاء آفیسر ثریا مجید رانا ،خلیل الرحمن ، ذکاء الدین ، نادیہ شاہد ، سعدیہ تسلیم ، محمد اسماعیل سمیت ڈویژن بھر سے میڈیکل سوشل آفیسرز شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :