پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات،افضل بٹ گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب،افضل بٹ 182 ووٹ لیکر صدر منتخب،نائب صدور کی چار نشستوں کیلئے سلیم شاہد، بخت زادہ یوسفزئی ، خالد کھوکھر ،امین عباسی کامیاب قرار، وسیم فاروق شاھد فنانس سیکرٹری ،عبدالخالق ، چوہدری یاسر جٹ ، لالہ اسد پٹھان ، راجہ ہارون اسسٹنٹ سیکرٹری بن گئے

پیر 20 مارچ 2017 22:41

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے کوئٹہ میں ہونیوالے انتخابات میں افضل بٹ گروپ نے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی ہے۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی کی جانب سے رات گئے جاری کئے نتائج کے مطابق افضل بٹ 182 ووٹ لیکر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ انکے مدمقابل حسین کاشف نی61 ووٹ حاصل کیے۔

نائب صدور کی چار نشستوں کیلئے سلیم شاہد 190 ووٹ، بخت زادہ یوسفزئی 175 ووٹ، خالد کھوکھر 171 ووٹ جبکہ امین عباسی 162 ووٹ لیکر نائب صدور منتخب ہوئے ہیں۔ نائب صدر کیلئے دیگر امیدواروں عطاء المصطفی نے 53 اور ظفر اقبال نے چھ ووٹ حاصل کیے۔ فنانس سیکرٹری کیلئے وسیم فاروق شاھد 152 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

جبکہ انکے مدمقابل نعیم حنیف 77 حاصل کرپائے۔

اسی طرح اسسٹنٹ سیکرٹری کی چار نشستوں کیلئے عبدالخالق 176، چوہدری یاسر جٹ 171، لالہ اسد پٹھان 170 اور راجہ ہارون 166 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ جبکہ نواز طاہر نے 76 ووٹ حاصل کیے۔ دوسری جانب ایف ای سی کی 25 نشستوں کیلئے 55 امیدوار میدان میں تھے۔ ان میں سے رانا شفیق خان پسروری 157، عامر سجاد سید 160 ووٹ، افضل بلوچ 195 ووٹ، اشرف خان 163 ووٹ، بنارس خان 173 ووٹ، ابراہیم خان 172 ووٹ، احسان الحق 176 ووٹ، جاوید اصغر 148 ووٹ، جاوید صدیقی 143 ووٹ، لالہ رحمان سموں 154 ووٹ، لیاقت علی خان 144 ووٹ، قربان ستی 158 ووٹ، میاں عابد رضا 157 ووٹ، ناصر ملک 194 ووٹ، ناصر زیدی 192 ووٹ، نیئر علی 163 ووٹ، رانا نوید 160 ووٹ، راشد عزیز ہاشمی 146 ووٹ، سحرش کھوکھر 161 ووٹ، سردار شفیق احمد 160 ووٹ، شہزادہ ذوالفقار 176 ووٹ، شکیل احمد 153 ووٹ، صدیق چوہدری 158 ووٹ، سید بخار شاہ 167 ووٹ اور طارق محمود 161 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :