وائی ٹرائب نے پاکستان کے تیز ترین ڈیٹا نیٹ ورک کی سروس کا آغاز کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 20 مارچ 2017 22:32

وائی ٹرائب نے پاکستان کے تیز ترین ڈیٹا نیٹ ورک کی سروس کا آغاز کر دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ2017ء) وائی ٹرائب نے پاکستان کے تیز ترین ڈیٹا نیٹ ورک کی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی نجی کمپنی وائی ٹرائب کی جانب سے پاکستان میں پہلی مرتبہ 4.5 جی ٹیکنالوجی کی انٹرنیٹ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے ابتدائی طور پر اس سروس کا آغاز تجرباتی بنیادوں پر اسلام آباد میں کیا گیا۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت گھریلو صارفین کو 100 ایم بی پی ایس کی رفتار سے انٹرنیٹ سروس میسر آئے گی۔ بعد ازاں کمپنی کی جانب سے 4.5 جی سروس لاہور، راولپنڈی، کراچی اور فیصل آباد میں بھی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :