لاڑکانہ میں یوم پاکستان بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ

پیر 20 مارچ 2017 22:31

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کاشف علی ٹیپو کی جانب سے 23 مارچ یوم پاکستان بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اپنے دفتر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے 23 مارچ کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے 23 مارچ کو صبح ڈپٹی کمشنر نے لاڑکانہ پریس کلب تک واک کی جائے گی جس کے بعد شہر کے ٹینک چوک پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول اور دیگر اسکولوں میں یوم پاکستان کے سلسلے میں تقاریری مقابلے منعقد کروائیں جبکہ طلبہ و طالبات کے ٹیبلوز کا بھی بندوبست کیا جائے۔ اس کے علاوہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں میئر لاڑکانہ محمد اسلم شیخ، اے ڈی سی غوث بخش جتوئی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :