پولیس نے مختلف کارروائیوں میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکر کے اسلحہ برآمد کرلیا

پیر 20 مارچ 2017 22:31

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دو ملزمان سمیت چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں مطلوب پانچ روپوش اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ولید پولیس نے کچھ روز قبل رشتہ داری کے تنازعہ پر قتل کئے گئے پولیس اہلکار محمد اسماعیل بروہی کے قتل میں ملوث ملزمان عاشق بلیدی اور راشد بلیدی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، تھانہ مارکیٹ پولیس نے ملزم صالح کورائی کو رپیٹر اور کارتوسوں سمیت، اشتہاری ملزم عرس جتوئی کو اور تھانہ دڑی پولیس نے روپوش ملزم سعید چانڈیو کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ عمر طفیل نے بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباش اور نعقد انعامات بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :