وزارت جہاز رانی و بندرگاہ نے پی این ایس سی کو فیری کروز سروس کا پہلا لائسنس جاری کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 20 مارچ 2017 22:23

وزارت جہاز رانی و بندرگاہ نے پی این ایس سی کو فیری کروز سروس کا پہلا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2017ء) وزارت جہاز رانی و بندرگاہ نے پی این ایس سی کو فیری کروز سروس کا پہلا لائسنس جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ میر حاصل بزنجو نے پیرکو ڈائرکٹر جنرل جہازرانی و بندرگاہ اسد رفیع چاندنہ کی موجودگی میں پی این ایس سی کے چیرمین عارف الہی کو پہلا فیری کروز سروس لائسنس جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

اس لائسنس کا اطلاق اندرون و بیرون ملک دونوں کے لئے ہوگا اور اس سے شپنگ سیکٹر کے فروغ کے لئے نئی راہیں کھلیں گی۔