نئی نسل کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے انسداد پولیو کے قطرئے پلائے جائیں،ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران

پیر 20 مارچ 2017 22:22

سبی۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ نئی نسل کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں، نونہالوں ہی سے ہمارا کل وابستہ ہے جن کے مستقبل کو محفو بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ،تین روزہ انسداد پولیو مہم میں پانچ سال بعد پہلی مرتبہ مونوویلینٹ ویکسین بھی پلائی جائے گی،ضلع سبی کی42ہزار543بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف دیا گیا ہے،پولیو مہم کے دوران ورکروں کی سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تین روزہ انسدا پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے خطاب میں کیا ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی،ڈاکٹر فیض بلوچ،ڈاختر محمد علی،ڈاکٹر پرویز خالد ،ڈاکٹر علی احمد بلوچ،پی پی ایچ آئی کے کوارڈی نیٹر عزیر بلوچ و دیگر بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ پولیو ایک موضی اور جا ن لیوا مرض ہے جس کے خاتمہ کے لیے پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلانا ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ والدین اپنے نونہالوں کو پولیو کے قطرئے پلا کر قومی فریضہ ادا کریں اور اپنی نسل کو ہمیشہ کی معذور سے بچاکر ان کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سبی میں 42ہزار543بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلائے جائیں گے جبکہ اس دوران پولیو ورکروں کی سیکورٹی کو بھی ہر صورت یقینی بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :