کیسکو تربت کی نادہندگان کے خلاف کارروائی

پیر 20 مارچ 2017 22:22

کوئٹہ۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائی کے تحت سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکو مکران سرکل کی ہدایت پر ایگزیکٹو انجینئر تربت آپریشن ڈویژن بنگل خان مری نے کیسکوٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ جس کے دوران 100فیصد بجلی چوری اورزیرو فیصد ریکوری پر تمپ میں 3فیڈروں سے بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی۔

(جاری ہے)

جن میں 11KVتمپ سٹی، گومازی اوربالیچہ فیڈرزشامل ہیں۔واضح رہے کہ کیسکوکی نادہندگان کے خلاف کارروائی مختلف علاقوںمیں تیزی سے جاری ہے لہٰذاتمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بجلی بلوںکی بروقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے بقایاجات بھی فوری طورپرجمع کرائیں۔بصورت دیگرانکے کنکشنز بلاتاخیرمنقطع کئے جائیںگے نیز بجلی منقطع ہونے پرکیسکوصارف کی نقصان یازحمت پر ذمہ دارنہیں ہوگی۔