گستا خ رسولؐ کو کوئی بھی ملک پناہ نہ دے، ایسے لوگ دنیا میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، عوامی حلقے

پیر 20 مارچ 2017 22:21

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) گستا خ رسولؐ کو کوئی بھی ملک پناہ نہ دے، ایسے لوگ دنیا میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، جتنے بھی گستاخ ہیں یہ نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کی انسانیت کے دشمن ہیں، یہ ناپاک عمل کر کے مسلمانوں کی دل آزادی کر رہے ہیں، یہ دنیا کو آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، ان بے ایمانی لعنتی لوگوں کو علم ہے کہ ہر مسلمان الله اور اس کے پیارے رسولؐ پر اپنی جان، بال بچوں اور پوری دنیا سے زیادہ محبت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سوموار کو مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں محمد صدیق، ذوالفقار راجہ، ذاکر خان جدون، افتخار قریشی، ناصر جمال اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گستا خانہ خاکے بنانے والے کسی بھی ہمدردی یا رعایت کے مستحق نہیں، ان کو پناہ دینے والے ممالک بھی دنیا کے امن کا خیال رکھیں ، تمام اسلامی ممالک اس ظالمانہ اور مذموم مقاصد کو روکنے کیلئے ایک ہو کر اس ایشو کو عالمی سطح پر اٹھائیں۔ انہوں نے ایسے افراد کی گرفتاری اور انہیں سرعام چوکوں پر لٹکاکر کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :