پی ٹی آ ئی شنکیاری کے ممبر ضلع کونسل عدنان طارق فیس بک تک محدود ہو گئے، عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے

پیر 20 مارچ 2017 22:21

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) پی ٹی آ ئی شنکیاری کے ممبر ضلع کونسل عدنان طارق صرف فیس بک تک محدود ہو کر رہ گئے، عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے، پورا علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا، عوام ممبر ضلع کونسل شنکیاریکے خلاف سراپا احتجا ج بن گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے شنکیاری سے ممبر ضلع کونسل عدنان طارق صرف فیس بک تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، درجنوں اعلانات کے باوجود بھی ہزاروں افراد پر مشتمل عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں جبکہ شنکیاری کا علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

ممبر ضلع کونسل اس سے قبل پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے درجنوں اعلانات کر چکے ہیں، وعدوں اور دعوئوں کے باوجود پینے کا پانی فراہم نہ کرنے پر شنکیاری کی عوام ممبر ضلع کونسل شنکیاری کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :