0 کنٹریکٹ ہیڈ ماسٹرز کو جلد مستقل کردیا جائیگا ، تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کردیئے جائینگے، ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ تعلیم شاکر شاہ

پیر 20 مارچ 2017 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تعلیم شاکر شاہ نے کہا ہے کہ 1080 کنٹریکٹ ہیڈ ماسٹرز کو جلد مستقل کردیا جائے گا اور تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کردیے جائیں گے وہ پیر کی شام کراچی پریس کلب کے باہر سندھ بھر سے آئے ہوئے ہیڈ ماسٹرز کے احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے ہیڈ ماسٹرز اتحاد کمیٹی کو یکم اپریل کو مذاکرات کی پیشکش کردی جس کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا قل ازیں ہیڈ ماسٹرز اتحاد کمیٹی کے شرکا وحید راہوں، ناصر میمن، اقبال کھوسو، تراب ابڑو، منور چانگ، صدف شاہد، جبار چانڈیو، زین رند، اشفاق جوکھیو، فضل مگسی، شوکت ملاح، نثار احمد، ذیشان، عاطف سولنگی، عطا مہر اور پریس کلب کے باہر کئی سو شرکا اور دیگر ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے ورلڈ بینک کی مالی امداد کے تحت مئی 2015ء میں ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کی 2000 خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے کاغذات لیے گئے جس میں 1080 امیدوار میرٹ پر تحریر امتحان پاس ہوگئے تھے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ محکمہ تعلیم سے ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوں گے اور ان کے مسائل حل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :