موئن جو دڑو ائیر پورٹ پر دوران ٹیک آف پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کا انجن خراب

مسافروں کو کراچی سے دوسرا اے ٹی آر طیارہ منگوا کر چار گھنٹوں کی تاخیر سے منزل پر روانہ کر دیا گیا

پیر 20 مارچ 2017 22:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) موئن جو دڑو ائیر پورٹ پر دوران ٹیک آف پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کا انجن خراب، مسافروں کو کراچی سے دوسرا اے ٹی آر طیارہ منگوا کر چار گھنٹوں کی تاخیر سے منزل پر روانہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے 38 ملازمین جن میں انجینئرز بھی شامل تھے نے رحیم یار خان جانے کے لیے پی آئی اے کا 40 سیٹوں والا اے ٹی آر طیارہ پی کے 156 کو چارٹرڈ کروایا دو بج کر بیس منٹ پر جب طیارہ ٹیک آف کر نے لگا تو دوران ٹیک آف اس کے انجن میں خرابی ہوئی جس کے باعث طیارے کو روک کر کراچی سے انجینئرز کو بلوایا گیا جو چھ بجے موئن جو دڑو ائیر پورٹ پہنچے اور طیارے کے انجن کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے تاہم جس طیارے میں پی آئی اے کے انجینئرز کراچی سے موئن جو دڑو پہنچے اسی ستر سیٹوں والے اے ٹی آر پی کے 582 میں او جی ڈی سی ایل کے 38 ملازمین و انجینئرز کو چار گھنٹے کے انتظار کے بعد 6 بج کے 20 منٹ پر رحیم یار خان روانہ کر دیا گیا پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق خراب ہونے والے اے ٹی آر کا مرمتی کا رات دیر تک مکمل ہو جائے گا جس کے بعد طیارے کو کراچی روانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :