فوربز نے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی

پیر 20 مارچ 2017 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 86 ارب ڈالرز کے ساتھ امیر ترین افراد کی لسٹ میں پھر سرفہرست ہیں۔ فوربز کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔

(جاری ہے)

بل گیٹس کے پاس کل سرمائے کا تخمینہ 86ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وارن بیفٹ 75.6ارب ڈالرز کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جیف بیزوز تیسرے اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ پانچویں نمبر پہنچ چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قسمت عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد نہیں بدلی، وہ 220 درجے کم ہو کر 3.5ارب ڈالرز کیساتھ 544ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔