ْکراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے فاروق ستار، عامر خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے

پیر 20 مارچ 2017 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 22 اگست کو ہنگامہ آرائی اور ملک مخالف تقاریر سے متعلق دو مقدمات میں بانی ایم کیو ایم کو اشتہاری قرار دے دیا، دیگر پانچ مقدمات میں ایم کیوایم پاکستان کے فاروق ستار اور عامر خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 22 اگست کو ہنگامہ آرائی اور ملک مخالف تقاریر کے مقدمات کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے دو مقدمات میں بانی ایم کیو ایم سمیت مزید سات ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔اشتہاری قرار دئیے جانے والے ملزمان میں ذاکر قریشی، اسلم خان آفریدی، عارف خان اور دیگر شامل جبکہ عدالت نے پانچ مقدمات میں ایم کیوایم پاکستان کے فاروق ستار اور عامر خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں تفتیشی افسر کا بیان بھی ریکارڈ بھی کیا گیا۔

تفتیشی افسرنے بیان میں ملزمان کی گرفتاری میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے مگر ملزمان فرارہوگئے۔عدالت نے مقدمیمیں گرفتار 10 کارکنان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ دیتے ہوئے چار ملزمان کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔ عدالت نے چاروں ملزمان کو 2، 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ملزمان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں دو مقدمات درج ہیںجبکہ عدالت نے 6ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 6اپریل تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :