پاک افغان سرحد کوکل صبح 8 بجے آمدورفت کیلئے کھول دیاجائے گا۔پولیٹیکل انتظامیہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 مارچ 2017 21:54

پاک افغان سرحد کوکل صبح 8 بجے آمدورفت کیلئے کھول دیاجائے گا۔پولیٹیکل ..
خیبرایجنسی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ2017ء): پاک افغان سرحد کوکل صبح  8 بجے آمدورفت کیلئے کھول دیاجائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کاکہناہے کہ پاک افغان بارڈر کوطورخم سے کھولنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے باعث بارڈر کوکل صبح کھول دیاجائیگا۔ پاک افغان سرحد کو17فروری کوسیکیورٹی خدشات کےباعث بندکیاگیاتھا۔ سرحد کھلنے سے ویزے رکھنے والےافراد کیلئے آمدورفت بھی شروع ہوجائیگی۔ بارڈر کھلنے کے انتظار میں دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔