مہران ہائی وے دوڑ بائی پاس پر ریلوے کراسنگ پر بننے والے فلائی اوور کا کام جلد مکمل کیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر نواب شاہ

پیر 20 مارچ 2017 21:52

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر محمدنعمان صدیق لاٹکی کی کوششوں سے مہران ہائی وے پر دوڑبائی پاس پر ریلوے کراسنگ پر بننے والے پل کا کام شروع، 45 دن میں فلائی اوور کا کام مکمل ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہران ھائی وے پر دوڑ بائی پاس کے مقام پر ریلوے لائن پر بنایا جانے والے فلائی اوور عرصہ 10 سال سے مختلف قانونی اور فنی وجوہات پرالتوا کا شکار تھا اور مہران ہائی وے پر سفر کرنے والوں کو ریلوے پھاٹک پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا اور اس پر لاکھوں روپے کی لاگت آچکی تھی۔

موجودہ ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں سے فلائی اوور کا کام دوبارہ شروع کیا جا چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہائی وے اور ریلوے حکام کے ہمراہ فلائی اوور کا معائنہ کیا اور پل اور اس سے منسلک سڑک کو 45روز میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :