جنوبی سوڈان کا طیارہ کریش لینڈنگ کا شکار ،ْاٹھارہ افراد زخمی

پیر 20 مارچ 2017 21:52

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) جنوبی سوڈان کی قومی ائیر لائن کا ایک مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے ،ْ بتایا جاتا ہے کہ طیارے میں چوالیس افراد سوار تھے اور جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جبہ سے وائو آرہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

وائو نامی قصبہ ملک کے جنوب مغرب میں واقعہ ہے اور یہی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ زمین سے ٹکرا گیا ،ْحادثے میں کسی ہلاکت کی اطلاع تو ابتک موصول نہیں ہوئی ۔دوسری جانب بعض مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :