بھارتی حکومت کی سندھ طاس معاہدہ میں رخنہ ڈالنے کی بڑی کوشش ناکام رہی ہے ،ْشاہ محمود قریشی

پیر 20 مارچ 2017 21:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی سندھ طاس معاہدہ میں رخنہ ڈالنے کی بڑی کوشش ناکام رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے سندھ طاس معاہدہ کے تحت پاکستان آنے والے پانی کو روکنے کیلئے بڑی کوشش کی مگر ناکام رہے، بھارت کے ماہرین نے وزیراعظم کو سمجھایا کہ پانی روکنا غلط ہے، ایسا بھارت نہیں کر سکتا، اس معاہدہ میں ورلڈ بینک کی گارنٹی ہے جبکہ ورلڈ بینک کے حکام سے بھارتی وفد نے ملاقات بھی کی مگر ورلڈ بینک نے بھی پانی روکنے کی مخالفت کی جس کے تحت بھارت اب مذاکرات کے تحت مسئلہ حل کرنے پر آیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچوں میں قومی کھلاڑیوں کے حوالہ سے کہا کہ اچھے کھلاڑی دنیا میں ملک کا نام روشن کرتے ہیں، متعدد کھلاڑیوں کی سپاٹ فکسنگ افسوسناک ہے۔

متعلقہ عنوان :