کے الیکٹرک کے لئے اوسط ٹیرف ساڑھے 3 روپے کی کمی کے بعد12.07 روپے فی یونٹ مقرر

پیر 20 مارچ 2017 21:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک کے لئے اوسط ٹیرف ساڑھی3روپے کی کمی کے بعد 12.07 روپے فی یونٹ مقررکردیا گیا ،ْنئے ٹیرف کا اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعدہوگا۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق نئے ٹیرف سے کے الیکٹرک صارفین کو 48 ارب روپے کاسالانہ ریلیف ملے گا ، نیا ٹیرف 2016 سے 2023 تک مقرر کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت 15 دن کیاندراندرنئے ٹیرف پر عملدرامد کرنے کی پابند ہوگی۔کے الیکٹرک 69ارب 40 کروڑ روپے ترسیلی منصوبوں پرجبکہ 237 ارب 60کروڑ روپے بجلی پیداوارپرخرچ کرنے کا پابند ہوگا۔نیپرا کا کہنا تھا کے الیکٹرک نے نیا اوسط ٹیرف 16 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ 2009 میں یہ ٹیرف 15.57 روپے تھا۔

متعلقہ عنوان :