صائمہ تشدد کیس، کمسن گھریلو ملازمہ نے اسسٹنٹ کمشنر کو بیان ریکارڈ کرادیا

پیر 20 مارچ 2017 21:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن ملازمہ صائمہ نے اسسٹنٹ کمشنر کے روبرو دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرادیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کمسن ملازمہ صائمہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ رمضان المبارک سے اس گھر پر کام کر رہی ہے، کام کے دوران مالکان اکثر اسے تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ اکثر پیروں میں بیڑیاں ڈال کر بھوکا پیاسا رکھتے تھے۔

متاثرہ بچی نے الزام عائد کیا کہ گھر کی مالکن الماس بی بی ، بیٹا اور بیٹی مل کراس پر تشدد کرتے تھے ،ْ گھر کے نوکر بھی تشدد میں مدد کرتے تھے، گھر کے مالکان نے ایک دوسری ملازمہ کا بازو بھی توڑ دیا تھا۔دکھوں کی ماری صائمہ نے بتایا کہ مالکان اسے اپنی ماں سے بھی نہیں ملنے دیتے تھے اور جب ماں سے ملنے کا کہا جاتا تو مالکان کہتے کہ اس کا انتقال ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :