معروف ماہر تعلیم شفقت اقبال بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد وطن پہنچ گئے

پیر 20 مارچ 2017 21:52

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) معروف ماہر تعلیم شفقت اقبال بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماہر تعلیم اور ہزارہ کے ممتاز تعلیمی ادارے برائٹ وژن سکول اینڈ کالج کے سربراہ شفقت اقبال کینیا کے شہر نیروبی میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد سوموار کو واپس پاکستان پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں 32 سے زائد ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت اقبال نے بتایا کہ مذکورہ کانفرنس میں انہیں تعلیم کے شعبہ میں بحیثیت چینج میکر مدعو کیا گیا تھا جہاں پر ان کی پاکستان میں گرانقدر تعلیمی خدمات کے پیش نظر انو ویشن ان ایجوکیشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا اور ملک کا نام روشن کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے، انشاء الله آئندہ بھی ذاتی طور پر بھی اور اپنے ادارے برائٹ وژن کے پلیٹ فا رم سے ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :