تمام متعلقہ ادارے 24گھنٹوں کے اندر تمام شکایات کا ازالہ ممکن بنائیں، ڈینگی کے خلاف مہم تمام سال جاری رکھی جائے، شاہد حسین ممبر سی ایم آئی ٹی

پیر 20 مارچ 2017 21:51

لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) ممبر سی ایم آئی ٹی شاہد حسین کی زیرصدارت ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی نشتر ٹائون کا رواں سیزن کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا ،شاہد حسین نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ محکمہ ہیلتھ کے قائم کردہ ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے اور ڈی وی آر کے ذریعے موصول ہونیوالی شکایات کا 24گھنٹے کے اندر ازالہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایل ڈبلیو ایم سی،ایل ڈی اے،فشریز ڈیپارٹمنٹ،واسا ڈیپارٹمنٹ،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ،پی ایچ اے،کواپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے بریفنگ دی،محکمہ ہیلتھ کی جانب سے بتایا گیا کہ ماہ فروری میںڈینگی کے 4مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یقین دہانی کرائی کہ محکمہ ہیلتھ کے ایس او پیز پر تمام سکولوں اور کالجز وغیرہ میں 100فیصد عمل کرایا جارہا ہے،پی ایچ اے کی جانب سے بتایا گیا کہ شہر بھر میں ڈینگی آگاہی کے حوالے سے بینرز آویزاں کیئے جا رہے ہیں اور صفائی کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے،تمام اداروں نے ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی،شاہد حسین نے تما م متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ڈی وی آر کے ذریعے موصول ہونیوالی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور ڈینگی کے خاتمہ کے لئے ڈینگی سرویلنس اور انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں پوری رفتار سے جاری رکھی جائیں اور تمام متعلقہ اداروں کو ایک بہترین ٹیم ورک کی مثال قائم کرتے ہوئے ڈینگی کا خاتمہ یقینی بنانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :