شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین فرائض میں شامل ہے، سعید ملک

شہریوں کو بروقت مدد فراہم کرنے کیلئے پولیس کا فالکن فورس سکواڈ ترتیب دیدیا گیا ہے جو شہریوں کی اطلاع کو ایمرجنسی کے طور پر وصول کرکے فوری جائے وقوع پر پہنچے گا، ڈی پی او وہاڑی

پیر 20 مارچ 2017 21:51

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین فرائض میں شامل ہے، شہریوں کو بروقت مدد فراہم کرنے کیلئے پولیس کا فالکن فورس سکواڈ ترتیب دیدیا گیا ہے جو شہریوں کی اطلاع کو ایمرجنسی کے طور پر وصول کرکے فوری جائے وقوع پر پہنچے گا۔

(جاری ہے)

فالکن فورس میں 120اہلکار وں کا دستہ شامل ہوگا جو 30جدید موٹر سائیکلوں پر مسلح ہوگا اور دو مختلف شفٹوں میں اپنی کرائم کنٹرول پالیسی پر عمل پیرا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فالکن فورس کی لانچنگ کے دوران کرتے ہوئے کہی ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ فالکن فورس کے قیام کا مقصد فرینڈلی کمیونٹی پالیسنگ ،سٹریٹ کرائم کی روک تھام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانڈ کرنا عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اور لاء اینڈ آ ر ڈر کی صورتحال کو بہتر کرنا ہے فورس کے جوانوں کو ایلیٹ کے کوالیفائیڈ کمانڈوز سے وی وی آ ئی پی سکیورٹی ،بنک،تعلیمی اداروں،مساجد ،امام بارگاہوں،اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی کو بہترنے میں مدد ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ فورس میں وہی جوان شامل سلیکٹ کئے گئے ہیں جو خوش اخلاق،ینگ،سمارٹ،اور ویپن ہینڈ لنک کی مہارت رکھتے ہیں جوانوں کو جدید اسلحہ ،تیز رفتار موٹر سائیکلیں وائرلیس سیٹ مہیا کردیے گئے ہیں بعد ازاں فالکن فورس کے ہمراہ شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا گیا اس موقع پر ڈی پی او عمر سعید ملک سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :