پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے ٹنڈوالہیار کی تنظیم سازی کیلئے کیے جانیوالے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتا ہوں ، چیئرمین یوسی دریا خان مری

پیر 20 مارچ 2017 21:51

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ٹنڈوالہیار کی تنظیم سازی کیلئے کیے جانیوالے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتا ہوں اور قیادت سے مختلف عہدوں کیلئے سینئر ورکروں کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتاہوں ۔ان خیالات کا اظہار یوسی دریا خان مری کے چیئرمین رانو خان مری نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں نوجوان قیادت کو منظر عام پر لاکر پارٹی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ۔پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ پارٹی کے سینئر کارکنان کو اہمیت دی ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تعلقہ ،یوسی اور دیھ سطح پر پارٹی کے سینئر کارکنان کو اہمیت دی جائے تاکہ پارٹی مزید مضبوط ہوسکے۔

(جاری ہے)

اور مخالفین کا مقابلہ کیا جاسکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سینئر ورکروں نے آمریت کے دور سے لیکر آج تک پارٹی سے جوڑے ہوئے ہیں اور پارٹی کی بقاء کیلئے کام کررہے ہیں۔ایسے سینئر ورکروں کو آگے لایا جائے تاکہ جیالوں میں پھیلی ہوئی مایوسی دور ہوسکے۔پی پی رہنما رئیس غلام قادر مری بغیر کسی تفریق کے اور انسانیت کے ناطے کے تحت عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں ۔وہ ایک بہادر لیڈر ہیں اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر گامزن ہیں ۔2018کے انتخابات میں بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے مخالفین کی سازشوں کو ختم کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :