پی ایس81کے ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں ، مسلم لیگ فنکشنل کی قیادت کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

پیپلز پارٹی حکومتی زور پر ضمنی الیکشن جیتنا چاہتی ہے ،جام نواز علی میں تین اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں بدترین دھاندلی کا منصوبہ بنایا گیاہے، پریس کانفرنس

پیر 20 مارچ 2017 21:51

ْسانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) فنکشنل مسلم لیگ کی مرکزی قیادت نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایس81کے ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں حر تحریک کے مرکزی ہیڈ کواٹر گڑھنگ بنگلو میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے پی ایس 81سے امیدوار جام نفیس علی خان حاجی خدا بخش راجڑ۔ایم این اے ۔

حاجی پیر بخش جونیجو۔ایم پی اے نند کمار گوکلانی۔ایم پی اے سعید خان نظامانی ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے وریام فقیر خاصخیلی و دیگر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومتی زور پر ضمنی الیکشن جیتنا چاہتی ہے جام نواز علی میں تین اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں بدترین دھاندلی کا منصوبہ بنایا ہے اور اگر اس حلقے میں انتخابات کے روز فوج تعینات نہ کی گئی تو صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد نہ ممکن ہوگا رکن قومی اسمبلی پیر بخش جونیجو کا کہنا تھا صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑونے اس حلقہ میں تین روز قیام کرکے دھاندلی کی منصوبہ بندی کی ہے اور ووٹرز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے نثار احمد کھوڑو کا الیکشن سے قبل یہ کہنا کہ فنکشنل کا صفایا ہوگیا ہے قبل از بات ہے الیکشن میں فنکشنل کو شکست ہوئی تو ہم بھی فنکشنل کا صفایا تسلیم کرلیں گے پیپلز پارٹی نے لالچ کے زریعے جام مدد علی اور امتیاز شیخ کو اپنے ساتھ ملایا ہے جنہوں نے فنکشنل کے ساتھ بیوفائی کی ہے یہ لوگ پیپلز پارٹی کے بھی ہرگز وفادار نہیں ہوں گے پی ایس81سے فنکشنل لیگ کے امیدوار جام نفیس علی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ان کے حلقے میں پولیس کے زرئعے الیکشن کروانا چاہتی ہے حلقے سے سرکاری افسران اور چھوٹے ملازمین کے تبادلے کئے جارہے ہیں الیکشن کے روز پیپلز پارٹی کی جانب سے بیلٹ بکس بھرنے کا منصوبہ ہے وہ مطالعبہ کرتے ہیں کہ پی ایس 81کے انتخابات کے روز پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کی جائے سندھ اسمبلی میں فنکشنل کے پارلیمانی لیڈر نند کمار گوکلانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل انتخابات کے موقع پر درازہ شریف اور سانگھڑ میں خون ریزی ہوچکی ہے جس کے باعث جام نواز علی میں فوج کی تعیناتی اور بھی ضروری ہے الیکشن کمیشن حالات کا احساس کرے اور پی ایس 81کے انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے اور ورٹرز کے تحفظ کے لئے فول پروف انتظامات کرے۔

متعلقہ عنوان :