کراچی ،رضویہ پولیس کی انٹیلی جنس بیس نے کارروائی کرکے 3غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا

پیر 20 مارچ 2017 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) کراچی میں رضویہ پولیس کی انٹیلی جنس بیس نے کارروائی کرکے 3غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔گرفتار ملزمان کو انٹیلی جنس بیس اطلاعات پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی مشکوک سرگرمیوں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :